شامی حکومت نے 4 دن سے جاری باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
- 11, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : لاتعداد افراد کے ہلاک ہوجانے کے بعد شامی حکومت نے بشار الاسد کے حمایتیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق پیر کی شام کو شام کی وزارت دفاع نے بشارالاسد کے حامیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا ـ شامی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق اس فوجی آپریشن کے دوران شام کی سرکاری تنصیبات ، عمارتوں اور بڑی بڑی شاہراہوں کو بشارالاسد کے حامیوں کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ـ یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب شام کے عبوری صدر (احمد الشرع) جو کہ شامی صدر بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والی تنظیم کے سربراہ ہیں ، نے اعلان کیا کہ شام کو دوبارہ خانہ جنگی کی طرف نہیں دھکیلا جائے گا ـ
پچھلے 4 دن سے جاری بشار الاسد کے حامیوں اور شامی فوج کے درمیان جھڑپوں میں 13سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ـ ان جھڑپوں کا آغاز جمعرات کی شام باغیوں کی جانب سے شامی فوج پر حملے کے بعد سے ہوا ـ ان جھڑپوں کا مرکز شام کے علاقے (طرطوس اور لاطکیہ) بنے رپے جہاں پر زیادہ تر علوی کمیونٹی آباد ہے ـ اور ان جھڑپوں میں ہلاک ہونےو الے زیادہ تر افراد کا تعلق بھی علوی کمیونٹی سے ہی ہے ـ رپورٹ کے مطابق حالیہ جھڑپوں میں شامی فوج کے 231 جوان اور باغی گروہ کے 250 افراد بھی ہلاک ہوۓ ـ

تبصرے