شمالی سمندر میں امریکی تیل بردار جہاز کی پرتگالی بحری جہاز کو ٹکر ، بے شمار افراد ہلاک ہونے کا خدشہ
- 11, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : شمالی سمندر میں امریکی تیل بردار جہاز کی پرتگال کے بحری جہاز کو خوفناک ٹکر مارنے سے لاتعداد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق شمالی سمندر میں شمال مشرقی قصبہ (ویدرنسی کے نزدیک ہمبرا یسٹوری میں دن 10 بجے کے قریب اسٹینا امیکولیٹ نامی امریکی آئل ٹینکر اور سولانگ نامی پرتگال کا بحری جہاز) آپس میں ٹکرا گۓ ـ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی لائف بوٹس اور ایک کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر پر مشتمل ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ـ
رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی جگہ سے 32 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے ـ امریکی تیل بردار جہاز اسٹینا امیکولیٹ کے مالکان کا کہنا ہے کہ جہاز کا سارا عملہ محفوظ ہے البتہ حادثے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ـ پرتگال کے بحری جہاز کے مالکان کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ـ

تبصرے