امریکی سفری پابندیوں کی تلوار پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں پر لٹکنے لگی

     نیوز ٹوڈے : دنیا کے کئی ملکوں پر ممکنہ امریکی سفری پابندیوں کی تلوار لٹکنے لگی جن میں پاکستان بھی شامل ہے ـ (ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ)  نے ممکنہ طور پر جن ملکوں پر سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے ان میں "عراق ، ایران ، لبنان ، یمن ، شام ، سوڈان ، لیبیا ، فلسطین ،صومالیہ افغانستان اور پاکستان" شامل ہو سکتے ہیں ـ امریکہ کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ان تمام ممالک پر امریکہ کا سفر کرنے کی پابندی لگائی جا سکتی ہے اور اس معاملے میں امریکی حکومت ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے ـ 

   سفری پابندیوں کی اس نئی امریکی پالیسی کے مطابق ان ملکوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا (اورنج گروپ اور بلیو گروپ) ـ اورنج گروپ میں شامل ملکوں کے شہری محدود تعداد میں امریکہ کا سفر کر سکیں گے جبکہ بلیو گروپ میں شامل ملکوں کو 2 مہینے کا وقت دیا جائے گا کہ وہ اپنی جانچ کا نظام بہتر کر لیں ـ امریکی محکمہ خارجہ نے اس نئی پالیسی پر جاری کام کی تصدیق کر دی ہے ۔ امریکی حکومت کا یہ اقدام ان تمام ملکوں کیلیے امریکی امیگریشن پالیسیوں میں بھی مزید سختی پیدا کر سکتا ہے اور خصوصاً وہ ملک جہاں مسافروں کی چیکنگ کا نظام کمزور ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+