امریکی وزیر خارجہ نے فلسطین کے حامیوں کے ویزےا ور گرین کارڈ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا
- 12, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : حماس کے حامیوں کو امریکہ سے نکالنے کیلیے ان کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کیے جا رہے ہیں ـ " بین الاقوامی میڈیا " کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وفاقی عدالت نے امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے کیے گۓ اعلان کے باوجود امریکی حکومت کو فلسطین کے حامی محمود خلیل نامی شخص کو زبردستی امریکہ سے نکالنے سے روک دیا ـ ایمی گریئر جوکہ گرین گارڈ ہولڈر فلسطین کے حامی محمود خلیل کے وکیل ہیں نے محمود خلیل کی گرفتاری عدالت میں چیلنج کی تو جج فرمین نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کیلیے 12 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ۔ (مین ہٹن یونیورسٹی سے گرین کارڈ ہولڈر محمود خلیل کو امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ ایجسنی) نے ہفتے کی رات کو حراست میں لے لیا تھا جہاں پر وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھے ـ
اس سے قبل محمود خلیل کو ایک دفعہ کیلیے نیوزی اینا سے بھی گرفتار کیا گیا تھا ـ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمود خلیل کے پاس الجزائر کی نیشنلٹی ہے لیکن ان کا خاندان فلسطین سے تعلق رکھتا ہے ـ پچھلے سال ہی محمود خلیل نے کولمبیا یونیورسٹی سے عالمی امور میں ماسٹرکی ڈگری وصول کی ـ محمود خلیل پہلے طالب علم رہنما ہیں جن کو امریکی حکومت ملک سے نکالنا چاہتی ہے ـ امریکی صدر (ٹرمپ) نے اعتراف کیا ہے کہ محمود خلیل کو ان کے حکم پر گرفتار کیا گیا ـ ایلون مسک نے بھی حماس کے ساتھ محمود خلیل کے تعلقات کا الزام لگایا ہے ـ

تبصرے