امریکہ جو چاہے کر لے ڈرنے والے نہیں ، ایرانی صدر نے دیا امریکہ کو دو ٹوک جواب

     نیوز ٹوڈے : ایرانی صدر نے دیا امریکہ کو دوٹوک جواب ـ 'جو چاہے کر لو مزاکرات نہیں کریں گے' ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق (ایران کے صددر مسعود پزشکیان) نے امریکہ کو دوٹوک جواب دیتے ہوۓ کہا کہ ہم امریکہ کے حکم کے تابع نہیں اور نہ ہی امریکہ سے ڈرتے ہیں امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے ـ ایران کی کاروباری شخصیات کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جو چاہے کر لے ایسی بات بالکل نہیں مانیں گے جوکہ دھمکیوں کی صورت میں کی جاۓ ـ

    ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کرنے کیلیے امریکی صدر نے  جمعے کے دن ایرانی سپریم لیڈر کو ایک خط لکھا تھا ـ امریکی صدر نے خط میں لکھا کہ ایران کے  ساتھ نمٹنے کیلیے ہمارے پاس دو راستے ہیں ایک فوجی اور دوسرا معاہدے  کا ـ ٹرمپ نے لکھا کہ میں ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا اس لیے معاہدے  کو ترجیح دوں گا  ۔ ٹرمپ کے اس خط سے متعلق ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ کچھ بدمعاش ممالک مسائل کے حل پر نہیں بلکہ  اپنے مطالبات پورے کروانے کیلیے مذاکرات پر زور دیتے ہیں ـ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران ایسے ملکوں کے مطالبات کسی صورت نہیں مانے گا اور نہ ہی اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرے گا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+