مشہور پاکستانی آرکیٹیکٹ (یاسمین لاری) نے اسرائیلی کمپنی سے ایوارڈ اور ایک لاکھ ڈالر انعامی رقم لینے سے انکار کر دیا
- 13, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : مشہور پاکستانی آرکیٹیکٹ (یاسمین لاری) نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوۓ اسرائیلی ادارے سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا ـ پاکستانی نیوز چینل "جیو نیوز" کو انٹرویو دیتے ہوۓ یاسمین لاری نے بتایا کہ ان کو اس ایوارڈ کے بارے میں معلوم نہیں تھا اور نہ ہی انہوں نے اس ایوارڈ کے لیے اپلائی کیا تھا ـ یاسمین لاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل ہی اسے وولف فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی ـ
جس میں لکھا تھا کہ ان کا ایک لاکھ ڈالر کا انعام اور ایوارڈ نکلا ہے ـ یاسمین لاری کا کہنا تھا کہ میں نے انعام کی رقم اور ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا ـ یاسمین لاری نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہم فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر خاموش ہیں لیکن جتنا کچھ ہم کر سکتے ہیں اتنا ضرور کریں گے ۔
وسیم حسن

تبصرے