میکسیکو کا شہر (کولیما) دنیا کے 30 خطرناک ترین شہروں میں سے پہلے نمبر پر
- 14, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : میکسیکو کا شہر (کولیما) دنیا کے خطرناک ترین 30 شہروں میں سے پہلے نمبر پر آ گیا ـ دنیا کی فیمس ویب سائٹ ( ایم ایس این ) کی تازہ ترین تحقیق میں ایسے 30 ممالک کی نشاندہی کی گئی جو کہ قتل ،چوری ، فراڈ اور ڈکیتی کی وجہ سے خطرناک ترین شہر ہیں ـ( ایم ایس این) کی اس تحقیق میں میکسیکو کے شہر کولیما کو دنیا کا خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا ـ جہاں پر ہر سال 1 ہزار افراد میں سے 180 افراد قتل ہو جاتے ہیں ـ کولیما کو دنیا کا قتال دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے ـ
تحقیق کے مطابق خطرناک ترین پہلے 10 شہروں میں میکسیکو کے 9 اور ایک امریکی شہر ( نیو اور لینز ) آٹھویں نمبر پر ہے ـ میکسیکو دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے جہاں پر لوگوں کی عزتیں ، جانیں اور مال غیر محفوظ ہیں ـ باقی 20 خطرناک ترین شہر ہیٹی ، ایکواڈور ، جمیکا ( ویسٹ انڈیز) اور امریکہ میں واقع ہیں ـ

تبصرے