گرین کارڈ ہولڈرز اور سٹوڈنٹ ویزا رکھنے والے افراد کیلیے بھی ہوا امریکہ میں رہنا مشکل

      نیوز ٹوڈے : امریکہ کے نائب صدر (جے ڈی وینس) نے گرین کارڈ رکھنے والوں کیلیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ـ امریکی نائب صدر نے امریکہ کے ایک ٹی وی چینل کو دیے گۓ انٹر ویو کے دوران کہا کہ گرین کارڈ رکھنے والے امریکہ کے شہری برابر حقوق نہیں رکھتے ـ اگر حکومت کسی غیر ملکی کو امریکہ سے نکالنے کا فیصلہ کر لے تو اسے کوئی قانون بچا نہیں سکتا ـ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ سے غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کا معاملہ بنیادی آزادی اظہار کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی کیلیے ہے اور امریکی شہریوں کو گرین کارڈ ہولڈرز افراد سے مختلف حقوق حاصل ہیں ـ

    امریکی نائب صدر نے امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں 95 فیصد کمی کرنے کا دعوٰی کیا ـ جے ڈی وینس نے سٹونٹ ویزے  پر امریکہ میں مقیم غیر ملکیوں پر بھی سختی کرنے کا کہا ہے ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اپنی صدارتی کرسی سنبھالتے ہی امریکہ کو غیر قانونی تارکین وطن سے خالی کرنے کا دعوٰی کیا تھا ـ اور اس پر عمل بھی شروع کردیا تھا ـ اب تک امریکہ میں رہائش پذیر سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کیا جا چکا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+