امریکہ نے بنایا (یمن کےدارالحکومت صنعا) کو فضائی حملوں سے نشانہ 24 افراد شہید
- 17, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے یمن پر فضائی حملوں میں 24 شہری شہید ہو گۓ ـ "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے (یمنی دارالحکومت صنعا) پر فضائی حملے کیے ، ان حملوں میں یمن کے 24 شہری شہید جبکہ کئی زخمی ہو گۓ ـ دوسری طرف امریکہ کے صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے ان حملوں کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ میں جاری کی گئی پوسٹ میں کہا کہ امریکی فوج کو حکم جاری کردیا ہے کہ یمن کی مزاحمتی جماعت حوثی جماعت کے خلاف فیصلہ کن اور طاقتور فوجی آپریش شروع کیا جائے ـ
امریکی صدر نے حوثی جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا وقت ختم ہو چکا ہے اور آج سے تمہارے حملے بھی بند ہو جائیں ورنہ تمہارا وہ حشر ہوگا جو آج سے پہلےکسی کا نہیں ہوا ـ یمن کی حوثی جماعت کے لڑاکے فلسطین کی حمایت میں یمن کے ساحل کے نزدیک سے گزرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے کرتے رہے ہیں ـ اور غزہ جنگ کے دوران تو حوثی لڑاکوں نے اسرائیل پر براہ راست حملے بھی جاری رکھے ـ

تبصرے