غزہ کے علاقے (بیت لاہیہ) میں صیہونی فوج کا امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈرون حملہ

    نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج نے غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کر دیا جن میں 3 صحافی بھی شامل ہیں ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ کے علاقہ (بیت لاہیہ) میں امدادی تنظیم کی گاڑی کو صیہونی فوج نے ڈرون سے نشانہ بنایا ـ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے اس ڈرون حملے میں امدادی تنظیم کے 6 کارکن اور 3 صحافی شہید ہو گۓ جبکہ کئی زخمی بھی ہوۓ جن کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ـ دوسری طرف اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کیلیے مذاکرات کرنے سے بھی انکار کر دیا ـ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اسرائیل اورحماس کے درمیان مستقل جنگ بندی طے پانی تھی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+