جنوب مشرقی امریکی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے مچائی تباہی

     نیوز ٹوڈے : جنوب مشرقی امریکی ریاستوں میں آنے والے طوفان سے 19 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا " کی دی گئی رپورٹ کے مطابق شدید طوفان کی وجہ سے سب سے زیادہ افراد (ریاست  لوزیانا) میں ہلاک ہوۓ ـ جہاں  مختلف واقعات میں 11 افراد جان بحق ہوۓ ـ (امریکی ریاست ٹیکساس) میں آنے والے مٹی کے طوفان کی وجہ سے الٹنے والی گاڑی میں بھی 3 افراد دب کر ہلاک ہو گۓ ـ

 اوکلاہاما اور آرکنسا ریاستوں میں بھی کافی افراد ہلاک ہوۓ ـ امریکہ میں آنے والے اس قیامت خیز طوفان نے مختلف ریاستوں میں درجنوں گھروں کو زمین بوس کر دیا ـ بہت سی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں ـ (اوکلاہاما اور ٹیکساس) میں طوفان کی وجہ سے 100 سے زیادہ جگہوں پر آگ بھی بھڑک اٹھی ـ امریکی ریاستوں (الی نواۓ ، انڈیانا ، ٹیکساس، آرکنسا اور میزوری) میں رہائش پذیر 2 لاکھ سے زائد افراد کی بجلی بھی منقطع ہو گئی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+