یمن کے ساحلی شہر پر امریکی حملے میں حوثی رہنما سمیت 53 افراد شہید

     نیوز ٹوڈے : یمن کے ساحلی شہر پر امریکی حملے میں 53 ٖافراد شہید ہو گۓ جن میں حو ثی جماعت کاایک رہنما بھی شامل ہے ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق یمن پر امریکہ کے حملوں میں یمن کی مزاحمتی (حوثی جماعت کے رہنما انصاراللہ عبدالملک) بھی شہید ہوگۓ ـ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق اتوار کے دن حوثیوں کی جانب سے داغے گۓ 11 ڈرون تباہ کیے گۓ جبکہ ایک ڈرون یمن کی سرحد کے نزدیک سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ـ

   امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ حوثی جماعت کے اس ڈرون حملے میں امریکہ کا کوئی نقصان نہیں ہوا ـ یمن کی حوثی جماعت کے لڑاکوں نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے امریکی بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ـ دوسری طرف اقوام متحدہ نے امریکہ پر حوثیوں کے ڈرون حملےپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حوثی جماعت اور امریکہ سے ایک دوسرے پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+