پیوٹن اور ٹرمپ کی یوکرین جنگ معاملے سے متعلق ٹیلی فون پر بات چیت
- 18, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن) کی امریکی صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت ، یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے امریکی کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹیلی فون پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خصوصی بات چیت کی ـ روس کے صدارتی دفتر کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے امریکی کوششوں کی حمایت کی ـ روس کے صدر نے شام میں استحکام کیلیے روس اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں کو بھی مزید بڑھانے پر زور دیا اور دونوں ملکوں کے درمیان لڑاکا طیاروں ایف 16 کی خریدوفروخت کو بھی حتمی شکل دینے کا مطالبہ کیا ـ
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے (اسٹیووٹکوف) کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے روس کے صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ـ یوکرین اور روس کے درمیان اختلافات میں کمی واقع ہوئی ـ روسی صدر نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے امریکی صدر کی تجاویز سےا تفاق کیا ـ امریکی صدر کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن روس ، یوکرین جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں ـ اور اس سلسلے میں جاری ہفتے میں ہی امریکہ کی مذاکراتی ٹیم یوکرین اور روس کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گی ـ امریکی صدر کے نمائندے اسٹیووٹکوف نے پچھلے ہفتے ہی روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کی تھی ـ

تبصرے