اگر حوثیوں نے اب امریکہ پر ایک گولی بھی چلائی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

     نیوز ٹوڈے : اگر حوثی جماعت نے امریکہ پر مزید حملے کیے تو اس کا خمیازہ ایران کو بھگتنا پڑے گا ۔ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیے گۓ بیان میں کہا کہ اگر آج کے بعد حوثی جماعت نے امریکہ کی جانب ایک گولی بھی چلائی تو اس کا مطلب ہوگا کہ یہ گولی ایران کی جانب سے چلائی گئی ہے ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس کی تمام تر ذمہ داری ایران پر ہوگی اور ایران کو ہی اس کا سخت ترین  خمیازہ بھگتنا ہوگا ـ ایران کو  اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ـ

   دوسری طرف یمن پر ہونے والے امریکہ کے حملوں کے بعد حوثی جماعت کے رہنما عبدالملک کی ملین مارچ کی کال پر یمن کے کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاتعداد افراد نے شرکت کی ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق ریلیوں میں شریک فلسطینیوں کے حمایتیوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فلسطین کے ساتھ یک جہتی کا  والہانہ اظہا ر کر رہے تھے ـ ریلیوں میں شامل شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+