یمن کے سامنے اب مزاحمت کے علاوہ کوئ دوسرا راستہ نہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا بیان
- 18, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : یمن پر ہوئے امریکی حملوں پر بات چیت کرتے ہوۓ (ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای) کا کہنا تھا کہ ' یمن کے پاس اب صرف ایک ہی راستہ بچا ہے اور وہ ہے مزاحمت کا ' ـ "بین الاقوامی میڈیا " کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے جاری کردہ بیان میں امریکہ کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ مسلمان ملکوں کے متحد ہونے سے دشمن خوفزدہ ہو گیا ہے ـ
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسکے اتحادی ملکوں کو سب سے بڑا خطرہ مسلم ملکوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے سے ہے ـ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ یمن کے پاس اب صرف ایک ہی راستہ مزاحمت کا بچا ہے ـ جس پر چلتے ہوئے یمن کی قوم ضرور کامیاب ہو گی ـ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے یمن پر متعدد فضائی حملے کیے جن میں 53 شہریوں سمیت حوثی جماعت کا ایک رہنما بھی شہید ہو گیا ـ

تبصرے