اسرائیلی حکومت نے حماس کے سامنے ہار تسلیم کرنے والے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کر دیا
- 18, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے حماس سے ہار ماننے والے اسرائیلی سیکیورٹی کے سربراہ کو برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ـ اسرائیلی وزیر اعظم کے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ سیکیورٹی چیف پر کامل اعتماد ہونا ضروری ہے اور میرا داخلی سیکیورٹی ( شن بیٹ کے سربراہ رونن بار) پر سے اعتبار اٹھ چکا ہے ـ اسرائیلی داخلی سیکیورٹی شن بیٹ کے سربراہ رونن بار کی جانب سے 2023 میں حماس کے حملوں کو نہ روک سکنے کی ناکامی کو تسلیم کرنے اور اس کا ذمہ دار اسرائیلی حکومت کو بھی ٹھہرائے جانے پر بن یامین نیتن یاہو کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے ـ
شن بیٹ کے سربراہ کا بر طرفی کے فیصلے پر کہنا تھا کہ وہ مکمل ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ـ اور ملک کے مفاد کیلیے کام کر رہے تھے ـ اور ان کو سیاسی اختلافات کی وجہ سے برطرف کیا جا رہا ہے ـ اس تنازع نے اس وقت مزید پیچیدگی اختیار کر لی جب اسرائیلی صدر کے نزدیکی مشیروں کے خلاف قطر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات شروع ہوئیں ـ اس اسکینڈل میں قطر سے وصول مبینہ مالی ادائیگیاں اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر پہنچاۓ جانے کا الزام ہے ـ اسرائیل کی اپوزیشن جماعت کے ممبر (یائر لاپڈ) کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم ، رونن بار کو ہٹا کر قطر گیٹ اسکینڈل کو بند کروانا چاہتے ہیں ـ

تبصرے