غزہ پر جنگ بندی معاہدے کے بعد صیہونی فوج کا سب سے بڑا حملہ 400 فلسطینی شہید 465 زخمی
- 19, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ پر صیہونی فوج کے حملے دوبارہ شروع ہو گۓ ، (نیتن یاہو) کا کہنا ہے کہ حماس کے خاتمے تک غزہ پر حملے جاری رہیں گے ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے باوجود پیر اور منگل کی درمیانی رات صیہونی فوج کے غزہ پٹی پر کیے گۓ فضائی حملوں میں 400 فلسطینی شہید اور 560 زخمی ہو گۓ جن میں بچے بھی شامل ہیں ـ سحری کے وقت صیہونی فوج نے غزہ کے (خان یونس ، دیر البلاخ اور رفع) سمیت کئی علاقوں پر بمباری کی ـ حماس اور اسرائیل کے درمیان 19 جنوری کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل کا غزہ پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے ـ
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بن یامین نیتن یاہو کا منگل کے دن اپنے ایک جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں حماس نے ہماری طاقت کو محسوس کیا ہے ـ یہ تو ابھی صرف آغاز ہے ـ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں یہ حملے اب جاری رہیں گے ـ بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلیے حماس پر دباؤ ڈالنا ضروری تھا ـ اور اب مذاکرات بھی جنگ کے دوران ہی ہوں گے ـ اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق حماس کے خاتمے تک غزہ پر حملے جاری رہیں گے اور اس کیلیے مزید فوج بڑھائی جاۓ گی ـ

تبصرے