اسرائیل اگر جنگ کا خواہشمند ہے تو ہم بھی اس کیلیے تیار ہیں ، حماس ترجمان

     نیوز ٹوڈے : اسرائیل اگر امن کی بجاے جنگ کا خواہشمند ہے تو ہم بھی اس کیلیے تیار ہیں ـ پیر کے دن کراچی میں  فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حما س کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی) نے پریس کلب میں صحافیوں کو بریفگ دیتے ہوۓ کہا کہ (یاسر عرفات) نے اسرائیل کے دو مطالبات ماننے سے انکار کر دیا تھا ـ جن میں ایک بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے کرنا ور دوسرا بے گھر فلسطینیوں کو واپس ان کے گھروں کو لوٹنے کا حق نہ دینا شامل تھے ـ اور یہی انکار یاسر عرفات کی شہادت کی وجہ بنی ـ

   حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے لڑاکوں نے گلائڈرز کی مدد سے اسرائیل کے اندر 40 کلو میٹر تک گھس کر حملے کیے ـ ڈاکٹر خلاد قدومی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت نے اسرائیلی بیانیے کو پوری دنیا کے سامنے جھوٹا ثابت کرد یا ـ صیہونی فوج نے خود تسلیم کیا کہ اس جنگ میں ان کی فوج کے 6 ہزار جوان مارے گۓ ـ حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے گھر صرف فلسطین میں ہیں اور وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں گے نقل مکانی نہیں کریں گے ـ حماس ترجمان کے مطابق 24 لاکھ فلسطینیوں میں سے صرف 50 ہزار دوسرے ملکوں میں رہائش پذیر ہیں اور وہ بھی علاج معالجے، تعلیم اور کئی دوسرے مقاصد کیلیے ـ فلسطینی حماس کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کی طاقت ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+