ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر پیوٹن نے یوکرین پر 30 دن کیلیے حملے روک دیے
- 19, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے بعد روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن) نے اپنی فوج کو یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر پر حملے کرنے سے روک دیا ـ پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کےد رمیان 2 گھنٹے 30 منٹ تک ہونے والی تفصیلی بات چیت میں یوکرین جنگ سمیت کئی دوسرے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ـ دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے ، روس یوکرین جنگ میں ہوۓ جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ـ دونوں رہنماؤں کے مطابق جنگ پر خرچ ہونے والی رقم عوام کی خوشحالی پر خرچ ہونی چاہیےتھی ـ
وہائٹ ہاؤس کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی دی گئی تجویز پر روس نے یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر پر 30 دن کیلیے حملے روک دیے ہیں ـ اور دونوں رہنماؤں نے بحیرہ اسود میں جاری جنگ کو روکنے اور مستقل امن کے قیام کیلیے جلد از جلد مذاکرات کا دور شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے ـ روس کے صدارتی محل کریملن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطبق روس اور یوکرین ایک دوسرے کے ساتھ 175 قیدیوں کا تبادلہ بھی کریں گے ـ

تبصرے