امریکہ اور یمن کے درمیان میدان جنگ کھل چکا ہے ، رہنما انصار اللہ
- 19, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے یمن کے 10مزید مقامات پر حملوں سے جنگ کی شدت بڑھنے کے آثار سامنے آنے لگے ـ یمن کی مزاحمتی حوثی جماعت کی میڈیا کو دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے (صنعا اور الحدیدہ) سمیت یمن کے 10 مقامات کو نشانہ بنایا ہے ـ اور (سعدہ شہر میں قائم گورنر ہاؤس) پر بھی بمباری کی ـ حوثی جماعت (انصاراللہ) کے رہنما کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ شروع ہو چکی ہے اور اب یہ جنگ مزید بڑھنے کے امکانات نظر آنے لگے ہیں ـ
انصاراللہ کے رہنما کے مطابق متحدہ عرب امارات اس جنگ میں غیر جانب دار ہیں ـ اور غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک اب یہ جنگ جاری رہے گی ـ انصاراللہ رہنما کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جاری جارحیت ختم نہ کی تو اسرائیل پر دوبارہ حملے شروع کردیں گے ـ اس سے پہلے 16 مارچ کو یمن پر امریکی حملوں میں بھی 24 شہری شہید ہو گۓ تھے ـ ایک دن قبل امریکہ کے محکمہ دفاع کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یمن میں مقاصد کے حصول تک امریکی حملے جاری رہیں گے ـ

تبصرے