وسطی امریکی ملک (ہنڈارس) میں طیارہ اڑان بھرتے ہی سمندر میں گر گر تباہ

    نیوز ٹوڈے : وسطی امریکہ کے ملک (ہنڈارس) میں طیارہ اڑان بھرتے ہی سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارے میں سوار 12 افراد ہلاک ہو گۓ ـ "نیوز ایجنسی رائٹرز" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ہنڈارس حکام کا کہنا ہے کہ روٹین آئس لینڈ سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ـ طیارے میں سوار 18 افراد میں سے 12 افراد ہلاک ہو گۓ جبکہ 5 کو زندہ بچا لیا گیا اور ایک ابھی تک لاپتہ ہے ـ ہنڈارس کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا ملبہ آئس لینڈ سے ایک کلو میٹر کے فاصلے سے مل گیا ـ

   فائر فائٹر کے مطابق تمام متاثرین کو نکال لیا گیا اور موسم نے بھی ساتھ دیا ـ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں امریکہ اور فرانس کے شہری سوار تھے جن میں 2 بچے بھی شامل تھے ـ طیارے نے (ہنڈارس سے لاسیبا) کیلیے اڑان بھری تھی ـ مشہور موسیکار (اوریلیو مارٹینیز) بھی اس طیارے میں سوار تھے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+