میری لینڈ کی وفاقی عدالت نے ایلون مسک کو روکا یو ایس ایڈ ادارے کی بندش سے

     نیوز ٹوڈے : امریکہ کی وفاقی عدالت کے جج نے ٹیسلا کمپنی کے سی ای او اور امریکہ کے محکمہ براۓ حکومتی کارکردگی کے ممبر ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ختم کرنے سے روک دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکی وفاقی عدالت (میری لینڈ نے محکمہ ڈوج اور ایلون مسک) کو "یو ایس ایڈ" ادارے کے خلاف مزید کوئی کارروائی کرنے اور اس ادارے کو  بند کرنے سے روک دیا ـ عدالت نے مدعی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوۓ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو حکم نامہ جاری کیا کہ وہ یو ایس ایڈ ادارے کو واشنگٹن میں "رانالدو ریگن بلڈنگ" میں قائم اس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کو دوبارہ استعمال کرنے کی اجازت دے ـ

   اسٹیٹ ڈیموکریسی ڈیفنڈز گروپ نے یو ایس ایڈ کے 2 درجن سے بھی زیادہ ملازمین کی جانب سے  ایلون مسک کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ اس نے وفاقی ایجنسیوں میں بہت زیادہ مداخلت شروع کر دی ہے جب کہ ایسا اس سے پہلے امریکہ کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ـ ایلون مسک کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ امریکی آئین کے مطابق  ایسا صرف وہی شخص کر سکتا ہے جس کو صدر نے اختیار دے رکھا ہو یا پھر اس کو سینیٹ کی جانب سے تعینات کیا گیا ہو ـ میری لینڈ کی وفاقی عدالت کے اس فیصلے کو امریکی صدر کی جانب سے وفاقی حکومت کے اختیارات پر ضرب لگانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+