غزہ پر دوبارہ سے اسرائیلی حملوں کے خلاف نیویارک ٹائمز سکوائر پراحتجاجی مظاہرہ

     نیوز ٹوڈے : غزہ پر دوبارہ سے اسرائیلی حملوں کے خلاف نیو یارک ٹائمز اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں غزہ پر اسرائیلی حملے بند کروانے کا مطالبہ کیا گیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے ایک مرتبہ پھر حملوں کے خلاف آواز اٹھانے کیلیے نیویارک ٹائمز سکوائر پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد جمع ہو گئی ـ احتجاج کے دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ غزہ پر جاری حملے فوری طور پر روکے جائیں ـ احتجاجی مظاہرین نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والے محمود خلیل کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا اور غزہ کے معصوم فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالنے کے خلاف بھی احتجاج کیا ـ

    دوسری جانب غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں کے خلاف اسرائیلی عوام نے مقبوضہ بیت المقدس میں بھی احتجاج کیا مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے اسرائیلی پولیس نے عوام پر تشدد بھی کیا ـ جنگ بندی معاہدے کے باوجود صیہونی فوج نے پیر اور منگل کی درمیانی رات غزہ کے کئی علاقوں پر فضائی حملے کیے ان حملوں میں 400 فلسطینی شہید اور 560  زخمی ہو گۓ تھے ـ غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں (القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ ، ان کی بیوی اور فیملی کے کئی افراد) بھی شہید ہو گۓ ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+