ٹرمپ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کو امریکہ سے نکل جانے کی وارننگ جاری کر دی

    نیوز ٹوڈے : امریکہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ـ "بین الااقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے امریکہ میں مقیم 5 لاکھ افراد کی قانونی حیثیت ختم کرتے ہوئے ان کو 24 اپریل تک ملک سے نکل جانے کی وارننگ جاری کردی ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے امریکہ کی تاریخ میں سب سے بڑی ملک بدری مہم چلانے اور خصوصی طور پر لاطینی ملکوں کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے عزم کا اظہار کیا ہے ـ

    رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام  سے سب سے زیادہ "کیوبا ، ہیٹی ، نکاراگوا اور ویزویلا" کے شہری متاثر ہوں گے ـ جن کو امریکہ کے سابقہ صدر جوبائیڈن نے ایک خصوصی اسکیم کے تحت امریکہ میں رہنے کی اجازت دی تھی ـ  5 لاکھ تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا صدارتی حکم آج منگل کے دن وفاقی رجسٹر میں شائع کیا جاۓ گا اور 30 دن بعد  ان تمام افراد کی قانونی حیثیت خود بخود ختم ہو جائے گی ـ "ویلکم یو ایس" نامی ادارہ جو کہ امریکہ میں پناہ گزینوں کو مدد کرتا ہے ، نے ان متاثرہ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر کسی امیگریشن وکیل کے ساتھ رابطہ کریں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+