غزہ میں ناصر ہسپتال پر صیہونی فوج کی بمباری سے حماس رہنما سمیت 16 افراد شہید
- 25, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ کے ہسپتال پر صیہونی فوج کی بمباری سے فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے رہنما سمیت 16 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ غزہ کی وزارت صحت کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ناصر ہسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کو میزائل سے نشانہ بنایا ـ جس سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ـ صیہونی فوج کی جانب سے جاری کردہ تردیدی بیان میں کہا گیا کہ ہسپتال پر حملہ ایک خطرناک دہشت گرد کونشانہ بنانے کیلیے کیا گیا البتہ اسرائیل نے اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ـ سوشل میڈیا پر وائرل ہونےو الی ویڈیوز اور تصویروں میں ہسپتال کی تیسری منزل سے اٹھنے والے آگ کے شعلے دیکھے جا سکتے ہیں ـ
دوسری طرف "خان یونس اور رفع" پر تازہ ترین اسرائیلی بمباری میں مزید 16 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ "الجزیرہ ٹی وی" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے "خان یونس" میں بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری کی جس سے 6 افراد شہید ہو گۓ ـ جبکہ "ماعن" کے علاقے میں بھی صیہونی فوج کے حملے میں 4 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ صیہونی فوج نے ایک گاڑی میں سوار 6 افراد کو بھی حملہ کرکے زخمی کر دیا ـ

تبصرے