غزہ میں ہمارے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی ٹینکوں سے بمباری کی گئی ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
- 25, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ نے غزہ میں اپنے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی ذمہ داری اسرائیل پر ڈال دی ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان (اسٹیفن دوجارک) کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقہ "دیرالبلاح میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر" پر19 مارچ کو صیہونی فوج نے ٹینکوں سے گولہ باری کی ـ صیہونی فوج نے اس حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا غیر تصدیق شدہ خبریں شائع کرنا بند کرے ـ البتہ اقوام متحدہ نے اس حملے کی مکمل تحقیقات کرتے ہوۓ اس کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے ـ
اقوام متحدہ نے غزہ میں مقیم اپنے غیر ملکی عملے کی عارضی طور پر واپسی کے فیصلے کے وقت یہ بیان جاری کیا ـ غزہ پر صیہونی فوج کے حالیہ حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت 700 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ان کے کئی اہم رہنما بھی شہید ہو چکے ہیں ـ

تبصرے