غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کو بےنقاب کرنے والے (حمدان بلال) صیہونی فوج کے حملے میں شدید زخمی

      نیوز ٹوڈے : غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 61 فلسطینی شہید ہو گۓ ۔ آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے فلسطینی ڈائریکٹر (حمدان بلال) بھی زخمی  ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹس کے مطابق صیونی فوج نے رفع شہر کو گھیرے میں لے لیا جس سے رفع کے رہائشیوں کی نقل وحرکت بند ہو گئی ـ دوسری جانب اسرائیل میں (اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو) کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس  میں غزہ جنگ بندی معاہدے کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ کیا گیا ـ مغربی کنارے سے فلسطینیوں پر ڈھاۓ جانے والے اسرائیلی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنےوالے (آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر حمدان بلال) پر بھی  الخلیل کے علاقے میں   اسرائیلیوں نے حملہ کر دیا ـ

    جس سے ڈائریکٹر حمدان شہید زخمی ہو گۓ ـ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق کم از کم 15 اسرائیلی جنہوں نے فوجی وردی پہن رکھی تھی حمدان بلال کے گھر میں گھس گۓ اور ان پر تشدد کیا ـ عینی شاہدین میں امریکہ کے 5 یہودی بھی شامل ہیں ـ ڈائریکٹر حمدان بلال کے ساتھی ہدایتکار یووال کا کہنا ہے جب ان کو علاج کیلیے ہسپتال منتقل کیا جانے لگا تو صیہونی فوج نے دوبارہ حملہ کر دیا اور حمدان بلال کو گرفتار کر کے نامعلوم جگہ پر لے گۓ ـ حمدان بلال نے یہودی فلم سازوں کے ساتھ مل کر مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی بربریت پر ایک ڈیکو مینٹری فلم بنائی تھی جس کو جاری سال میں ہی آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+