کئی سال بے گناہ سزا کاٹنے والے شخص کو جاپان کی عدالت نے 14 لاکھ ڈالرز انعام دینے کا دیا حکم
- 26, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : 46 سال تک بے گناہ سزا کاٹنے والے شخص کو جاپان نے 14 لاکھ ڈالرز انعام دینے کا کیا فیصلہ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق 89 سال کے جاپانی شخص کو ان کے مالک کی بیوی اور 2 بچوں کے قتل کے جرم میں 1968 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی ـ 2024 میں اس شخص کو 46 سال قید کاٹنے کے بعد بے قصور قرار دیتے ہوۓ آزاد کر دیا گیا تھا ـ اب جاپانی عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس شخص کو بے قصور سزا کاٹنے کے پر ہر ایک دن کے بدلے میں پر12500 ین جرمانہ ادا کیا جاۓ ـ
عدالت ترجمان کے مطابق یہ رقم مجموعی طور پر 14 لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے ـ اسی عدالت نے 2024 میں اس شخص کو بے گناہ قرار دیا تھا ـ ایک اندازے کے مطابق یہ شخص دنیا بھر کی جیلوں میں قید پھانسی کی سزا پانے والے مجرموں سب سے زیادہ سزا کاٹنے والا شخص ہے ـ 2014 میں اس شخص کے مقدمے میں ملنے والے نۓ ثبوتوں کے بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا ـ جس کے بعد 10سال تک اس کا کیس جاری رہا اور 10 سال بعد اسے گناہ قرار دیتے ہوۓ اسے اس مقدمے سے بری کر دیا گیا ـ

تبصرے