غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں پچھلے 7 دنوں میں 270 بچے شہید ہوگۓ
- 26, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : پچھلے 7 دنوں سے جاری غزہ پر صیہونی فوج کی بمابری سے 270 معصوم فلسطینی بچے شہید ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹس کے مطابق "سیف دی چلڈرن" نے پچھلے ایک ہفتے سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں ہونے والے نقصان کی تفصیل بتاتے ہوۓ کہا کہ پچھلے سات دنوں میں غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی تعداد 270 سے زیادہ ہو چکی ہے ـ
سیف دی چلڈرن کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے 1 ہزار سے زائد بچے یتیم ہو گۓ جبکہ لاتعداد بے گھر ہو چکے ہیں ـ سیف دی چلڈرن کے جاری کردہ بیان کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غزہ میں زیادہ تر بچوں کی اموات بھوک کی وجہ سے ہو رہی ہے ـ صیہونی فوج نے غزہ میں اجناس کی ترسیل پر پابندی لگا رکھی ہے ـ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ـ

تبصرے