امریکہ نے لگائیں ایرانی انٹیلیجنس افسران پر نئ پابندیاں
- 26, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ نے (ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ لیونسن) کے قتل میں شامل ہونے کے الزام میں ایران کے 3 انٹیلیجنس افسران پر پابندی لگا دی ـ "میڈیا ایجنسی رائٹرز" کے مطابق امریکی وزارت خزانہ اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ ایران کے 3 انٹیلی جنس افسران پر ایف بی آئی کے ایجنٹ رابرٹ لیونسن کو غائب کرنے کا الزام ہے ـ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے (ایرانی وزارت انٹیلیجنس اور سیکیورٹی کے افسران رضا امیری مقدم ، غلام حسین محمدنیا ، اور تقی دانشور) پر امریکہ نے ایف بی آئی کے سابقہ ایجنٹ رابرٹ لیونسن کی گمشدگی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوۓ پابندیاں لگا دی ہیں ـ
رابرٹ لیونسن اغوا ہونے کے بعد قید میں انتقال کر گۓ تھے ـ امریکہ کی لگائی گئی پابندیوں میں ان افسران کی امریکی حدود میں موجود جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی اور کوئی امریکی ان کے ساتھ رابطہ نہیں رکھ سکتا ـ اگر کسی غیر ملکی نے ان کے ساتھ رابطہ رکھنے کی کوشش کی تو اس کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا ـ

تبصرے