فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھانے پر امریکی یونیورسٹی کی ایک طالبہ گرفتار
- 27, مارچ , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھانے پر امریکہ میں ایک اور طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ـ امریکہ کی ریاست (میسا چوسٹس کی ٹفنس یونیورسٹی) میں تعلیم حاصل کرنے والی ترکیہ کی طالبہ کو امریکہ کی امیگریشن نے حراست میں لے لیا ـ (رومیسہ) نامی ترکش طالبہ کو روزہ افطار کرنے کیلیے جاتے ہوۓ راستے میں سادہ کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش افراد ہتھکڑی پہنا کر گرفتار کر کے لے گۓ ـ
رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حمایت میں ہونےو الے احتجاجی مظاہروں میں رومیسہ نے بھی شرکت کی تھی ـ ٹفنس یونیورسٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ امیگریشن حکام کے مطابق رومیسہ کا ویزا کینسل کر دیا گیا ہے ـ امریکی حکومت نے غزہ میں جاری اسرائیلی حیوانیت کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں آواز اٹھانے پر پابندی لگا رکھی ہے ـ اور فلسطین کے حق میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے طالب علموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی اعلان کر رکھا ہے ـ

تبصرے