غزہ جنگ بہت جلد ختم ہو جاۓ گی ، ٹرمپ اور نیتن یاہو کی بات چیت

     نیوز ٹوڈے  :   غزہ جنگ کے خاتمے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ۔ ( ڈونلڈ ٹرمپ کی بن یامین نیتن یاہو) سے ملاقات  کے دوران بات چیت ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے دن اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے ساتھ وہائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ـ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے لگاۓ جانے والے سخت ٹیرف کے بارے میں امریکی صدر کے ساتھ براہ راست بات کرنے والے بن یامین نیتن یاہو پہلے غیر ملکی رہنما ہیں ـ ویسٹ ونگ کے بار ٹرمپ نے اسرائیلی صدرکو ویلکم کیا ـ ٹرمپ کے  دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد بن یامین نیتن یاہو کا یہ دوسری مرتبہ امریکی دورہ ہے ـ اسرائیلی وزیر اعظم نے لبریشن ڈے کے موقع پر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل پر لگاۓ گۓ 17 فیصد ٹیرف کے فوری بعد امریکہ کا دورہ کیا ـ

   امریکی صدر نے امریکی فوجی امداد کے سب سے بڑے حاصل کنندہ اسرائیل کو بھی ٹیکس کی چھوٹ دینے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیل کی وجہ سے امریکہ کو بڑا تجارتی خسارہ اٹھانا پڑ رہا ہے ـ وہائٹ ہاؤس میں بن یامین نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیرف کے معاملے پر بہت سے ملکوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے لیکن ٹیکس میں چھوٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ـ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ غزہ جنگ  کے خاتمے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا غزہ پر قبضہ حاصل کرکے اسے اپنے کنٹرول میں لینا اچھا عمل ہے ـ

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+