یورپی یونین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس لگانے کا کیا فیصلہ
- 08, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : یورپی یونین نے بھی امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات لگانے کی تیاری کر لی ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق لکسمبرگ میں یورپی یونین میں شامل تمام ملکوں کے وزراۓ تجارت کا اجلاس منعقد کیا گیا ـ جس میں امریکہ کی جانب سے لگاۓ گۓ نۓ ٹیکسز پر غور و فکر کیا گیا ـ یورپی یونین کے چین کے ساتھ تعلقات اور دنیا کے تجارتی نظام میں یورپ کے کردار پر بھی اجلاس میں بات چیت کی گئی ـ یورپی یونین کے ٹریڈ کمشنر نے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 'امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے' ـ
یورپی پارلیمنٹ میں 9 اپرل کو مصنوعات کی فہرست پر ووٹنگ کے بعد امریکی مصنوعات پر یورپی ٹیکسز کا نفاذ کیا جاۓ گا ـ ٹریڈ کمشنر نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ پر امریکی صدر کے ساتھ بات چیت کا فیصلہ بھی اجلاس میں کیا گیا ـ یورپی یونین کے ٹریڈ کمشنر نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ شروع میں امریکہ کو گاڑیوں اور صنعتی مصنوعات پر دونوں جانب سے ٹیرف صفر کرنے پر مائل کرنے کی کوشش کی جائے گی ـ لکسمبرگ کے وزیر خارجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ مذاکرات پر آمادہ نہ ہوا تو یورپی یونین کو سخت اقدامات کی ضرورت پڑ سکتی ہے ـ

تبصرے