صیہونی فوج کی فلسطینی خیموں پر بمباری سے ایک صحافی زندہ جل کر شہید
- 08, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کی غزہ میں صحافیوں کے خیموں پر بمباری سے ایک صحافی زندہ جل کر شہید اور متعدد زخمی ہو گۓ ـ "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے الاقصیٰ ہسپتال کے نزدیک بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا ـ اسرائیلی وحشیانہ حملے میں کئی فلسطینی زخمی اور شہید ہو گۓ جن میں ایک صحافی بھی شامل ہے ـ صیہونی فوج کے 18 مارچ کو غزہ جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے بعد غزہ پر حملوں میں اب تک 500 سے زائد بچے شہید ہو چکے ہیں ـ غزہ کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 20 دنوں سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں لگاتار بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کا مقصد غزہ میں نسل کشی ہے ـ غزہ کا بچپن اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے دفن ہو رہا ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے