غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید اور 213 زخمی
- 09, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے :غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ غزہ کی وزارت صحت کی دی گئی رپورٹ کے مطابق غزہ پر پچھلے چوبیس گھنٹوں میں صیہونی فوج کی بمباری سے کم از کم 60 فلسطینی شہید اور 213 زخمی ہو ۓ ہیں ـ وزارت صحت کے مطابق سینئر صحافی (احمد منصور) جو کہ 2 دن قبل جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے میں الناصر ہسپتال کے قریب صحافیوں کے کیمپ پر کی گئی صیہونی فوج کی بمباری میں شدید زخمی ہو گۓ تھے ـ وہ بھی جام شہادت نوش کر گۓ ہیں ـ
غزہ کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق 2023 سے جاری غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ جبکہ سرکاری میڈیا کے دفتر کی دی گئی رپورٹ کے مطابق شہداء کی تعداد 61 ہزار سے زائد ہے ـ دوسری طرف (بن یامین نیتن یاہو نے وہائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ) سے ملاقات کی جس میں امریکی صدر نے غزہ جنگ کے جلد اختتام کا اشارہ دیا ـ

تبصرے