ڈومینیکن کے دارالحکومتی شہر کے نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 79 افراد ہلاک 150 زخمی
- 09, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت زمین بوس ہونے سے 79افراد جان بحق جبکہ 150 زخمی ہو گۓ ـ برطانوی میڈیا (بی بی سی) کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ڈومینیکن کے دارالحکومتی شہر (سانتو ڈومنگو ) میں ایک نائٹ کی چھت اچانک گر گئی ـ اس افسوسناک حادثے میں 79 افراد شہید اور 150سے زیادہ زخمی ہو گۓ ـ (مشہور گلوکار ربی پیریز) کا منگل کی صبح کلب میں کنسرٹ جاری تھا کہ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا ـ
ڈومینیکن حکام کے مطابق اس حادثہ میں صوبائی گورنر اور سابقہ میجر لیگ بیس بال کے کھلاڑی (اوکٹاویوڈوٹیل) بھی ہلاک ہو گۓ ـ میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق جس وقت یہ خوفناک حادثہ پیش آیا اس وقت نائٹ کلب کے اندر سینکڑوں افراد موجود تھے ـ کلب کی چھت گرنے سے کئی افراد ملبے کے نیچے دب گۓ ـ جن کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ـ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ـ البتہ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے کئی افراد تاحال زندہ ہو سکتے ہیں ـ ڈومینیکن کے صدر نے اس اندوہناک حادثے پر متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ـ

تبصرے