ٹرمپ نے 12 اپریل کو ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا اعلان کر دیا

     نیوز ٹوڈے : امریکی صدر نے ایران کے ساتھ 12 اپریل کو براہ راست جوہری مذاکرات کا اعلان کر دیا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق (ڈونلڈ ٹرمپ) نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے ساتھ 12 اپریل کو براہ راست بات چیت ہوگی ـ (اوول آفس میں بن یامین نیتن یاہو)  سے ملاقات کے دوران بھی امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہفتے کے دن امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست جوہری پروگرام پر بات چیت ہو گی ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اعلٰی سطح کی اس ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان  کوئی معاہدہ بھی طے پایا جا سکتا ہے ـ

   ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایران کو دھمکی دی کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ایران کو اس کا بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا ـ البتہ ایران نے ابھی تک امریکی صدر کے اس بیان پر کوئی رد عمل نہیں دیا ـ ایران کی جانب سے ہمیشہ یہی بیان سامنے آیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ براہ راست نہیں بلکہ بالواسطہ مذاکرات کیلیے تیار ہے ـ ایران نے عمان سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+