ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا منصوبہ مسترد کردیا

    نیوز ٹوڈے : ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی کی خبر منسوخ کر دی ـ امریکی اخبار "دی نیو یارک ٹائمز" نے بدھ کے دن جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کیلیے اسرائیلی مجوزہ حملے کو روکتے ہوۓ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دی ـ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ فیصلہ جوہری پروگرام پر ایران کے ساتھ معاہدے کیلیے بات چیت کے پیش نظر کیا ـ اسرائیل  ، ایران  کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی صلاحیت کو کچھ عرصے کیلیے مؤخر کرنے کیلیے مئی کے مہینے میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی مکمل تیاری کر چکا تھا ـ

  امریکی اخبار کے مطابق اس حملے کو کامیاب بنانے کیلیے اور جوابی کارروائی سے اپنے دفاع کیلیے اسرائیل کو امریکہ کی مدد کی بھی ضرورت تھی ـ اخباری رپورٹ کے مطابق ایک لمبے عرصے کی مشاورت اور بحث و مباحثے کے بعد آخر کار ٹرمپ نے ایران پر حملے کی بجاۓ سفارتی مذاکرات کا راستہ اپنانے کو ترجیح دی تاکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پا جاۓ ـ دوسری طرف مشرق وسطیٰ کیلیے مختص امریکی خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدے کی کامیابی کیلیے ایران کا اپنا جوہری پروگرام ختم کرنا ہوگا ـ جبکہ ایران نے امریکہ کا یہ مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+