امریکہ نے یمن کے دارالحکومت (صنعا) کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا

    نیوز ٹوڈے : امریکہ نے یمن کے دارالحکومتی شہر (صنعا) کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق (یمن کی مزاحمتی حوثی جماعت)  کا کہنا ہے کہ بدھ کے دن امریکہ نے حوثی لڑاکوں کے زیر قبضہ یمن کے دارالحکومت صنعا پر 12 فضائی حملے کیے ـ حوثی ٹی وی چینل (المسیرہ) کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کے علاقے (السبین میں واقع الحفا) پر بھی امریکہ کے طیاروں نے بمباری کی ـ حوثی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 1 شخص ہلاک ہوا ، جبکہ حوثی لڑاکوں کے مطابق یمن کے صوبہ (الجوف کے علاقہ الحزام) پر امریکی حملوں سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ـ

    یمن میں حوثی جماعت کے زیر قبضہ علاقوں پر روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری ہیں جن کی ذمہ داری امریکہ پر ڈالی جا رہی ہے ـ کیونکہ امریکہ نے 15 مارچ سے حوثی لڑاکوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہیں تاکہ ان کو اہم بین الاقوامی بحری راستوں پر جہازوں کو نشانہ بنانے سے روکا جا سکے ـ غزہ جنگ کے شروع سے حوثی لڑاکے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے طور پر نہ صرف  مسلسل بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ اسرائیل پر بھی حملے کر چکے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+