اسرائیل غزہ میں حیوانیت کی تمام حدیں پار کر چکا ہے ، یورپی یونین

     نیوز ٹوڈے :  " بین الاقوامی میڈیا" کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کی سربراہ (کایاکالاس) کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حق دفاع کے نام پر غزہ میں تمام حدیں کراس کر لیں ـ میڈیا کو دیے گۓ انٹر ویو میں کایا کالاس کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی غزہ پر حالیہ بمباری سے اس کے جارحانہ عزائم کا اندازہ ہو رہا ہے کہ اسرائیل عالمی قوانین  کی کتنی پابندی کرتا ہے ـ

   یورپی یونین کی عہدیدار کا کہنا تھا کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ـ یہ دردناک مناظر دیکھنا بہت مشکل ہے ـ کایاکالاس  نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ فسلطینیوں کے حقوق کا خیال رکھے بغیر امن کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا ـ امریکی عہدیدار کے مطابق فلسطین کے دو ریاستی حل کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+