ٹرمپ نے امریکہ کو آسمان کی بلندیوں سے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا ، جوبائیڈن
- 17, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو آسمان سے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جوبائیڈن ـ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابقہ صدر (جا بائیڈن) نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ موجودہ دور امریکیوں کیلیے ایک مشکل اور کڑا امتحان ہے ـ سابقہ امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نۓ امریکی صدر کی پالیسیوں سے امریکیوں کی زندگیاں مشکلات میں گھر گئی ہیں ـ سابقہ صدر نے ٹرمپ کی تجارتی جنگ پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ امریکہ اپنے دوست ممالک سے دور ہوتا جا رہا ہے ـ جوبائیڈں نے کہا کہ خطرہ لاحق ہے کہ پوری دنیا پر حکمرانی کرنے والا امریکہ موجودہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے کہیں تن تنہا نہ رہ جائے ـ
جوبائیڈں کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کا خمیازہ تو امریکی عوام کو بھگتنا پڑے گا ۔ موجودہ حالات مثبت اشارے نہیں دے رہے ـ سابقہ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہزاروں امریکی شہری بے روزگا ر ہو چکے ہیں امریکہ کا درمیانہ اور ملازمت پیشہ طبقہ مہنگائی کی چکی میں پسنے لگا ہے ـ سابقہ صر نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے اپنے ہم عمر یعنی کہ بزرگ امریکیوں کو بھی نہیں بخشا ۔ بزرگ امریکیوں کو بہت نقصان پہنچا ہے ـ

تبصرے