امریکہ نے کیا یمن کی بندرگاہ پر حملہ 20افراد ہلاک متعدد زخمی
- 18, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : "بین الاقوامی میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق یمن کی مزاحمتی حوثی جماعت نے بیان جاری کیا ہے کہ امریکہ نے جمعرات کی شام یمن کی تیل بندرگاہ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گۓ ـ حوثی وزارت کے ترجمان کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان کے مطابق (راس عیسیٰ بندرگاہ) پر کام کرتے ہوئے 20 کارکن ہلاک اور 50 زخمی ہوگۓ ۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی سوشل میڈیا اکاؤںٹ "ایکس" پر جاری کیے گۓ اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جمعرات کے دن امریکہ نے مغربی یمن میں قائم تیل کی بندرگاہ راس عیسیٰ پر فضائی حملہ کیا ـ
جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ نے یہ اقدام حوثیوں کو تیل کی فراہمی روکنے کیلیے اٹھایا ـ حوثی لڑاکوں کوایندھن کی فراہمی اور مالی مدد میں تعطل پیدا کرنے کیلیے یہ حملہ کیا گیا ـ امریکی سینڑل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس حملے کا مقصد حوثی جماعت کو اقتصادی طور پر نقصان پہنچانا تھا ، نہ کہ یمن کی عوام کو ـ یمن کی مزاحمتی حوثی جماعت کے زیر قبضہ علاقوں پر امریکہ روزانہ کی بنیاد پر حملے کر رہا ہے ـ کیونکہ امریکہ نے اہم انٹرنیشنل بحری راستوں کے تحفظ کیلیے 15مارچ سے حوثیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں ـ

تبصرے