غزہ میں پناہ گزین خیموں پر اسرائیلی بمباری سے بچوں سمیت 21 افراد شہید

     نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کی غزہ میں پناہ گزین خیموں سمیت مختلف مقامات پر حملوں میں 21 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی بندش کو ساتواں ہفتہ شروع ہو چکا  ہے ، جس سے غزہ میں انتہائی قلت کی شکار بچوں کی تعداد  میں اضافہ ہونے لگا ہے ـ غزہ میں تازہ ترین حملوں میں مزید 21 افراد شہید ہو گئے ، جن میں سے 15 افراد پناہ گزین خیمون پر حملوں میں شہید ہوۓ جن میں بچے بھی شامل ہیں ـ

   دوسری جانب اسرائیلی اخبار کے مطابق  غزہ سے رہا ہونےو الے اسرائیلی قیدیوں سےملاقات میں روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن) نے یرغمالیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے پر حماس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ـ امریکی نمائندہ خصوصی (ایڈم بوہلر) کے مطابق سارے یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ہی غزہ جنگ بندی ممکن ہو گی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+