ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ نہیں کیا بلکہ اسے سوچنے کا موقع فراہم کیا ہے ، ٹرمپ
- 18, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی اخبار "دی نیو یارک ٹائمز" کی بدھ کو دی گئی رپورٹ کے مطابق (ڈونلڈ ٹرمپ) نے ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی منسوخ کر دی تھی ـ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے کیلیے اس کے جوہری ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے کو منسوخ کرتے ہوۓ مذاکرات کا راستہ اپنایا ـ البتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی اخبار کی خبر کی تردید کرتے ہوۓ کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا ہےـ
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیلیے کوئی جلدی نہیں کیونکہ میرے خیال میں ایران کے پاس ایک عظیم ملک بننے کیلیے ایک اچھا موقع ہے ـ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس پہلا آپشن مذاکرات کا ہے لیکن اگر دوسرے آپشن پر عمل کیا گیا تو وہ ایران کیلیے تباہی کے سوا کچھ نہیں ـ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے ـ اسرائیل نے مئی 2024 میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی تاکہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام کو کم از کم 1 سال کیلیے پیچھے دھکیل دیا جاۓ ـ

تبصرے