فلوریڈا یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 1 شخص ہلاک 6 زخمی
- 18, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کی (فلوریڈا یونیورسٹی) میں اسٹوڈنٹ یونین کی عمارت کے نزدیک دوپہر کے وقت مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور 6 زخمی ہو گۓ ـ واقعہ کے فوری بعد کیمپس میں ہنگامی لاک ڈآؤن نافذ کردیا گیا ، اور تمام طالب علموں اور اساتذہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ـ فلوریڈا یونیورسٹی کے مین کیمپس میں 42 ہزار سے زائد طالب علم زیر تعلیم ہیں ـ
یونیورسٹی کے نزدیک قائم (ٹالا ہاسی میموریل ہیلتھ کیئر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 6 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے 5 شدید زخمی جبکہ ایک کی حالت نازک ہے ـ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو واقعہ کے کچھ دیر بعد ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا ـ اداروں نے 3 ہتھیار بھی برآمد کیے جن میں سے ایک ملزم کے پاس جبکہ ایک اس کی گاڑی میں اور ایک اسٹوڈنٹ یونین کی بلڈنگ سے ملا ـ پولیس یا متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال اس واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ـ

تبصرے