القسام بریگیڈ نے صیہونی فوج کے ٹینکوں کو بنایا نشانہ
- 21, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : فلسطینی مزاحمتی جماعت (حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ) نے ایک مرتبہ پھر صیہونی فوج کے ٹینکوں پر حملہ کر دیا ـ القسام بریگیڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر "غزہ سٹی کے علاقہ الفتاح" میں اسرائیل کے ٹینکوں پر کیے گۓ حملے کو بآسانی دیکھا جا سکتا ہے ـ القسام بریگیڈ کے لڑاکوں کو سرنگوں سے اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے نکل کر اسرائیلی ٹینکوں پر حملے کرتے ہوۓ آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے ـ
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوۓ 18 مارچ سے غزہ پر دوبارہ فضائی حملے شروع کر دیے تھے ـ اور بعد میں غزہ کے اندر زمینی کارروائیاں بھی شروع کر دی تھیں ـ ایک دن قبل القسام بریگیڈ کے لڑاکوں نے شمالی "غزہ کے علاقہ بیت حانون" کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروہ پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گۓ
وسیم حسن

تبصرے