سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ، 5 پاکستانی بھی جاں بحق
- 21, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : سعودی عرب میں عمرہ پر گۓ افراد کی بس حادثے کا شکار ہو گئی ہلاک ہونے والوں میں 5 پاکستانی بھی شامل ہیں ـ رپورٹ کے مطابق عمرہ زائرین کی بس "البدر سے مدینہ منورہ" جا رہی تھی کہ راستے میں ایک ٹرالر کے ساتھ ٹکرا گئ ـ بس میں سوار5 پاکستانی جان بحق ہو گۓ جن میں 3 عورتیں بھی شامل تھیں جبکہ کئی زائرین زخمی ہو گۓ ـ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کو نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ـ
زخمیوں میں عورتیں ، بچے اور بزرگ افراد بھی شامل ہیں ۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والےافراد "پاکستان کے ضلع بہاولپور" سے تعلق رکھتے تھے ـ بس حادثے میں جاں بحق ہونے وا لی 2 عورتیں "بہاولپور کے چک نمر 228 نائن آر" کی رہائشی تھیں ، جبکہ ایک عورت "بہاولپور کے قریبی چک 201 براد" کی رہائشی تھی ـ جان بحق ہونے والے پاکستانی مردوں میں سے ایک کا تعلق " 39 تھری آر سے تھا اور دوسرے کا ڈاہرانوالہ" شہر سے تھا ـ

تبصرے