لبنانی فوج نے بنایا ناکام اسرائیل پر ممکنہ راکٹ حملہ
- 21, اپریل , 2025
نیوز ٹوڈے : "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیا ن ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوۓ لبنان کی فوج نے اسرائیل پر ہونے والے ممکنہ حملے کو پہلی دفعہ ناکام بنایا ـ لبنانی فوج کی جانب سے جاری کیے گۓ بیان کے میں کہا گیا کہ اسرائیل پرہونے والے راکٹ سابقہ حملوں میں ملوث نامعلوم افراد کے ایک گروہ کو پچھلے ہفتے گرفتار کر لیا گیا ـ لبنانی فوج کے بیان کے مطابق "جنوبی لبنان کے صیدا شہر" کے ایک علاقےمیں موجود ایک فلیٹ سے 5 افراد پر مشتمل ایک گروہ کو راکٹ لانچرز سمیت گرفتار کیا گیا ـ جو کہ اسرائیل پرراکٹ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ـ
لبنانی وزیر اعظم (نواف شریف) کے دفتر کی جانب سے لبنانی فوج کی اس کارروائی کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ ان اقدامات سے لبنان میں امن کا قیام ہوگا ـ لبنانی وزیر اعظم نے سیکیورٹی اداروں کو ایسے منصو بوں ، جو کہ لبنان کو مزید جنگ میں دھکیلنے کا سبب بن سکتے ہیں ، کو ناکام بنانے کی ہدایت کی ـ لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ اس کارروائی سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ لبنان اپنی خود مختاری کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کی سیکیورٹی ایجنسیاں اس کی سلامتی کو یقینی بنا رہی ہیں ـ نواف شریف نے کیا کہ اسلحہ رکھنے کا اختیار صرف لبنانی ریاست کے پاس ہے ، اور اور اسی کے پاس جنگ و امن کے فیصلے کرنے کا اختیار ہے ـ

تبصرے