صیہونی فوج نے غزہ میں اپنی پروفیشنل غلطیوں کا اعتراف کر لیا

       نیوز ٹوڈے : "بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس سارے واقعہ پر ایک کمانڈنگ افسر کو جھاڑ بھی پلائی گئی اور ایک ڈپٹی کمانڈر اور ایک فیلڈ کمانڈر کو غلط  اور نامکمل رپورٹ پہنچانے پر ان کو ان کی  نوکریوں سے بھی فارغ کر دیا جائے گا ـ صیہونی فوج کے مطابق تحقیقات میں فوج نے کئی پروفیشنل غلطیاں کیں ، احکامت کی خلاف ورزی کی  اور واقعہ کی مکمل رپورٹ بھی جمع نہ کرا سکی ـ فوج کی جانب سے جاری کیے گۓ بیان میں کہا گیا کہ پہلے 2 واقعات میں فوجیوں نے غلطی سے فائرنگ کی ۔ انہیں محسوس ہوا کہ ان کی جانوں کو خطرہ ہے اور تیسرا واقعہ حکم عدولی کا تھا ـ

    صیہونی فوج نے23 مارچ کو "غزہ کے علاقہ رفع" میں مختلف  مقامات پر فائرنگ کرکے امدادی اور طبی عملے کے 15 ارکا ن کو شہید کر دیا تھا ـ صیہونی فوج نے فلسطینی طبی عملے کو دفن کر دیا تھا ، لیکن بعد میں اقوام متحدہ کے ارکان اور فسلطینی ہلال احمر کے ارکان نے ان شہداء کی میتیں برآمد کر لی تھیں ـ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ـ اور اسرائیلی وزیر اعظم اور اس کے سابقہ وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گۓ ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+