نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کو بغیر مذاکرات کے رہا کروانے کا اعلان کر دیا

    نیوز ٹوڈے : "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے حماس کے مطالبات کو ماننے سے انکار کرتے ہوۓ اس کی قید سے باقی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کروانے کا اعلان کر دیا ـ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں نیتن یاہو کا  پرزور کہنا تھا کہ غزہ میں صیہونی فوج کی مہم نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ـ جنگ بندی کے مکمل خاتمے کی خواہش مند فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے جنگ بندی کی نئی تجاویز ماننے سے انکار کر  دیا ، جس پر نیتن یاہو کی جانب سے جاری کردہ پہلے بیان میں کہا گیا کہ مجھے مکمل بھروسہ ہے کہ ہم حماس کے سامنے ہتھیار ڈالے بغیر اپنے قیدیوں کو رہا کروا سکتے ہیں ـ نیتن یاہو نے کہا کہ ہم جنگ کے نازک مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ، اور اس کیلیے ہم کو صبر اور عزم کی ضرورت ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+